نئی دہلی، 23 اکتوبر (یو این آئی)کنڑ کے مشہور مصنف ایس ایم كلبرگي کے قتل اور ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت کے خلاف اب تک 50 سے زائد مصنفین کی طرف سے ایوارڈ واپس کئے جانے کے معاملے پر آج حکومت حامی اور حکومت مخالف گروہوں نے ساہتیہ اکادمی کے سامنے مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کی۔
ساہتیہ اکادمی کی مجلس عاملہ کی ہنگامی میٹنگ آج صبح جیسے ہی شروع ہوئی حکومت کے
حامیوں میں شامل ہندی کے مشہور مصنف نریندر کوہلی، کیندریہ ہندی سنستھان کے نائب صدر اور پریم چند ادب کے ماہر ڈاکٹر کمل کشور گوینکا، محکمہ اشاعت کے سابق ڈائریکٹر پدم شری شیام سنگھ ششی، بھارت بھون اور ساہتیہ کلاکونسل سے منسلک مشہور ڈرامہ نگار دیا پرکاش سنہا، سینئر صحافی اچيتانندمشر، ہندی کی مصنفہ چندركانتا کمد شرم اور دہلی یونیورسٹی میں ہندی کے پروفیسر اوینیجنیش اوستھی ایوارڈ واپس کرنے والے مصنفین کی مخالفت میں مظاہرہ کرنے لگے۔